گلگت بلتستان الیکشن کے بعد نئی باتیں سامنے آئیں گی،شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد نئی باتیں ...
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2020 02:48pm

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد نئی باتیں سامنے آئیں گی، دیکھنا ہوگا کہ ہارنے والے شکست تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز سیاست کو بند گلی میں لے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو نے انٹرویو میں ذمہ داری کا ثبوت دیا، ن لیگ کے ساتھ پی پی نہیں چل پائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمین سے تجاوزات کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن زمین پر قبضے کا معاملہ بہت اہم اور حساس ہے۔