شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ کا بیان سامنے آگیا

شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان سامنے...
شائع 07 نومبر 2020 02:49pm

شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق کا بیان سامنے آگیا۔ بیان میں اقرار کیا گیا ہے کہ شاہد رفیق نے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگوائیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے شاہد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف، نصرت شہباز اور سلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیلئے اس نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہد رفیق پاکستان میں 2009 سے منی ایکسچینجز کا کام کرتا تھا، اس نے 24 لاکھ 30 ہزار 145 امریکی ڈالر کی ٹی ٹیز لگوائیں۔ تمام رقم کی ٹی ٹیز حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں لگوائی گئیں، یہ تمام رقم پاکستان سے برطانیہ ارسال کی گئی، یہ ساری رقم پاکستان میں قاسم قیوم اور اس کے ورکر مختار احمد اور محمد رفیق فراہم کرتے تھے۔

بیان میں شاہد رفیق نے اقرار کیا ہے کہ اسے حمزہ شہباز اور اسکے ورکرز کمیشن دیتے تھے جو وہ ماڈل ٹاؤن سے وصول کرتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آفتاب احمد برطانیہ سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں پیسے بھیجتا تھا۔