لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو روک لیا گیا

لاہور میں لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو ماڈل ٹاؤن...
شائع 07 نومبر 2020 02:56pm

لاہور میں لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر روک لیا گیا۔ ٹریفک اہلکار کے مطابق گاڑی پولیس کو مطلوب تھی۔

گاڑی کو سیف سٹی اہلکاروں نے روکا۔ ٹریفک وارڈن کے مطابق لیگی ایم پی اے کے زیر استعمال گاڑی پولیس کو مطلوب تھی۔ جس کے بعد گاڑی کو فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ حکومت جو مرضی کرلے 13 دسمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا۔