Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کیا کورونا وائرس اور گنج پن میں کوئی تعلق ہے؟

ایک حالیہ میڈیکل ریسرچ نے گنج پن اور کورونا وائرس کے درمیان تعلق...
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2020 12:23pm

ایک حالیہ میڈیکل ریسرچ نے گنج پن اور کورونا وائرس کے درمیان تعلق ثابت کیا ہے، ریسرچ میں مردوں کے ایسے ہارمونز شامل کیے گئے جو ان کے بال گرانے کا ذریعہ بنے تھے۔

سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ہارمونز اور ان کا آپس میں تعلق ہے۔

محققین نے ثابت کیا ہے کہ مرد کے ہارمون ٹیسٹوسٹیرون ڈائی ہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون نامی ایک ہارمون تیار کرتا ہے، جو گنج پن کا سبب بنتا ہے، جس کی وجہ سے گنج پن کے شکار افراد کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے۔

پروفیسر سنجیا سینانائیک کے مطابق، 'سپین میں ہونے والی ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ کووِڈ-19 بیماری کے شدید اور سنگین کیسز والے لوگوں کی بڑی تعداد گنج پن کے شکار مردوں کی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ بظاہر عجیب لگ سکتا ہے لیکن اس کی ایک حیاتیاتی بنیاد موجود ہے، اس وجہ سے کہ گنج پن کے شکار مردوں میں ہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے، جو کورونا وائرس کو آسانی سے خلیوں میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔'

گذشتہ ریسرچ میں یہ بتایا کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے ایسے 40 فیصد مریض جو گنج پن کا شکار بھی ہوں ہسپتال میں دم توڑ جاتے ہیں۔ ان میں شدید علامات ہوتی ہیں ان کا علاج گھر کی تنہائی میں کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div