کورونا وائرس بے قابو:اسلام آباد کے مزید 5 سب سکٹریز کو سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائر س بے قابو ہونے پر اسلام آباد کے مزید 5 سب سکٹر ز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے،وفاقی دارالحکومت کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں شہریوں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناکیسزسامنےآنےکےباعث سیل کئے جانے والے سیکٹرز میں سیکٹرآئی 8 تھری،آئی 8 فور، جی سکس 2، جی 9 ون اور سیکٹر جی 10 فور اورجی 6ٹو شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں سب سیکٹرز کو پیر 9نومبر کودن 10 بجے سیل کیا جائے گا جبکہ ان سیکٹرز میں پولیس کو تعینات کیا جائے گا جبکہ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل ایمرجنسی،کھانے کی ضروری اشیاء اور ادویات خریدنے والوں کو استثنیٰ ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار968 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار436نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ43 ہزار189 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ18 ہزار417 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 17 ہزار804 زیر علاج ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔