'عوام حکومت اور اپوزیشن سے مایوس ہوچکے ہیں'

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نےکہا کہ عوام حکومت اور...
شائع 08 نومبر 2020 09:44pm

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نےکہا کہ عوام حکومت اور اپوزیشن سےمایوس ہوچکے ہیں۔

کراچی کے باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کے جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہار آگئی۔

سربراہ مصطفی کمال کاکہنا تھا کہ موجودہ دور تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سےمایوس ہے۔پی ڈی ایم والوں نے کراچی جلسےمیں کراچی کےلئےکوئی بات نہیں کی۔

جلسےمیں کراچی کی بات کرتےہوئے مصطفی کمال آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نےکہا بارش میں ماؤں کے64 لعل کرنٹ لگنےسے مر گئے۔کراچی کی تباہی پرچیف جسٹس نےآکر عدالت لگائی۔

جلسے کےآخر میں خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔