شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 143واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

لاہور:شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 143واں یوم ولادت آج عقیدت و...
شائع 09 نومبر 2020 09:21am

لاہور:شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 143واں یوم ولادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،روزانہ سیکڑلوں افراد ان کی شاعری کے مطالعہ کی غرض سے آتے ہیں اور اقبال منزل کو دیکھ کر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔

سیالکوٹ کی سرزمین پر آنکھیں کھولنے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 143واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔

علی الصبح مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے ، اسٹیشن کمانڈر کموڈر نعمت اللہ کی مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔

مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 143 سال قبل 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ کے محلہ چوڑی گراں میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنا بچین اور ابتدائی تعلیم اسی گھر میں رہ کر حاصل کی۔

علامہ اقبال نے زمانے طالب علمی میں ہی شعر کہنے شروع کر دیئے تھے جو آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں ۔ ان کی جائے پیدائش اقبال منزل میں ان کی زیر استعمال اشیاء، خاندان کی نایاب تصاویر اور تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ ان کے اشعار بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اقبال کی سو سال قبل کی گئی شاعری پر عمل کر کے پاکستان کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

اقبال کا شمار 20ویں صدی کے عظیم شاعر اور مفکرین میں کیا جاتا ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے حیات میں ہی انہیں شاعر مشرق کے لقب سے نوازا گیا۔