وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،7 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہونے جارہا ہے،اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل دوپہر 12بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا ۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے میں 7نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا،اجلاس میں کابینہ کومہنگائی پرکنٹرول کیلئے حکومتی اقدامات کے نتائج کے علاوہ سبسڈیزاورگرانٹس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں سیاسی ،معاشی اورسیکیورٹی صورتحال کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کے ریاست مخالف بیانیہ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤاور حفاظتی اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ کی جانب سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کورجسٹریشن کیلئے"رجسٹرانٹ" باڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی جائے گی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوجغرافیائی انڈیکیشن کے تحت رجسٹریشن کا اختیارہوگی۔
سینڈک میٹلزبورڈ کے ڈائریکٹرزکی نامزدگی کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزارت داخلہ مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئےاجازت مانگنے کی سمری پیش کرے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ فارمیسی کونسل آف پاکستان کی تشکیل نوکی منظوری دے گی اور توانائی کمیٹی کے 29 اکتوبرکے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔