ملک بھرمیں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد ہوگئی،این سی او سی
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹرنے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد ہوگئی،15 بڑے شہرے وبا ءکے نشانے پرہیں ، حیدرآباد سرفہرست ،گلگت دوسرے اور ملتان تیسرے نمبر پر ہے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس ہوا، جس میں کورونا کیسزمیں حالیہ اضافے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ چیف سیکرٹریز نے کورونا ایس او پی پرعلمدرآمد سے متعلق بریفنگ دی ۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے، ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح4.5 فیصد ہوگئی،15 بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے۔
این سی او سی کے مطابق حیدرآباد کورونا مثبت کیسزمیں سرفہرست ہےجہاں شرح 16.59 فیصد سب سے زیادہ رپورٹ ہوئی ،گلگت 15.38 فیصد کے ساتھ دوسرے اور ملتان 15.97فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
اس کے علاوہ مظفرآباد میں شرح 14.12فیصد،میرپورمیں 11.11فیصد ،پشاور میں 9.69فیصد،کوئٹہ میں 8.03 فیصد ہے جبکہ اسلام آباد میں 7.48فیصد،کراچی میں 7.12فیصد ،لاہور میں 5.37 فیصد اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہے۔
ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ، 16 بڑے شہروں میں لگائی گئی حالیہ پابندیاں 31 جنوری 2021 تک نافذ رہیں گی۔
ملک بھرکے اسپتالوں کو2811 آکسیجن بیڈزفراہم کئے گئے جبکہ اسپتالوں میں 13ہزارآکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔
این سی اوسی نے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد پرصوبوں کی کارکردگی کوسراہا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔