چوہدری شجاعت حسین کا چوتھے روز بھی علاج جاری

لاہور:سروسز اسپتال لاہور میں مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت...
شائع 09 نومبر 2020 12:20pm

لاہور:سروسز اسپتال لاہور میں مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا چوتھے روز بھی علاج جاری ہے،ڈاکٹرز کے مطابق حالت میں بہتری ہے مگر سینے میں بلغم کے باعث ایکسرے دوبارہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو طبعیت ناساز ہونے کے باعث سروسز اسپتال لایا گیا جہاں 4روز سے چوہدری شجاعت کو وی آئی پی روم ون میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہیں ،4رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر چوہدری شجاعت کا چیک اپ کرتا ہے ۔

ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کرلیا ہے، جس کے بعد چوہدری شجاعت کو سینے میں بلغم کے باعث دوبارہ ایکسرے تجویز کیاگیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ سانس کی نالی سے تو ریشہ نکال دیا گیا ہے مگر نمونیا کی وجہ سے انفیکشن بھی ہوا ہے، اس لئے چند روز اسپتال میں رکھ کر مکمل معائنہ کیا جارہا ہے تاہم ان کی حالت بہت بہتر ہے۔