سپریم کورٹ گلگت بلتستان کی بلاول بھٹو کو انتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت

سپریم کورٹ گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کرتےہوئے...
شائع 09 نومبر 2020 02:42pm

سپریم کورٹ گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکوانتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نےانتخابی مہم چلانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹوزرداری ، وفاقی وزیرعلی امن گنڈا پورسمیت تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو72 گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردری نے فیصلے کو سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بلاول بھٹو کی اپیل پر سماعت کی اور چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوجلسےکی اجازت دےدی۔