'نیب نےدو سالوں میں 432 انوسیٹی گیشنز میں سے 415کومکمل کیا'

چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتے ہیں گزشتہ سال کے دوران 2470 شکایات...
شائع 09 نومبر 2020 06:42pm

چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتے ہیں گزشتہ سال کے دوران 2470 شکایات پرکارروائی کی منظوری دی ہے ۔ گزشتہ دو سال کے دوران نیب نے 1240 انکوائریزکی منظوری دی جبکہ 1220کو مکمل کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ عوام کے اعتماد کی وجہ سے نیب کو گزشتہ دو سال کے دوران 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئی۔ جن میں سے 66 ہزار 838کو نمٹایا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نےدو سالوں میں 432 انوسیٹی گیشنز میں سے 415کومکمل کیا گیا۔ بد عنوانی کے 332 ریفرنسز میں سے 270 کا فیصلہ ہوا۔نیب کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈی جیز شکایا ت کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز قانون کے مطابق مکمل کرے۔