وزیراعظم جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،مریم نواز
استوار:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،آج پوراپاکستان جعلی حکومت کوبددعائیں دے رہا ہے،گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دیں گے،ن لیگ صوبے کا وعدہ بھی پورا کرے گی۔
استورکے علاقے چھوگام میں جلسہ سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا کہ بچےکہتےہیں کہ لگتاہےآپ استورمیں ہی رہیں گی،دل کرتا ہے کہ استور میں ہی مستقل قیام کرلوں ،استور کےعوام نوازشریف سےخصوصی محبت کرتے ہیں،استورمیں بچوں کا نام نوازشریف رکھاجاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم عزت کے بدلےعزت دیناجانتےہیں،عوام سےکئےتمام وعدےپورےکریں گے،شہبازشریف کےبعدکوئی دوسراوزیراعلیٰ ہےتوحافظ حفیظ الرحمان ہیں،72سال میں پہلی بارنواز شریف نےگلگت کوحقوق دیئے۔
نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ استورمیں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے،چاہتی ہوں کہ یارں کی طالبات کوفری لیپ ٹاپس ملیں،گلگت بلتستان کو فورجی سروس ملنی چاہیئے،سرکاری ملازمتوں میں پہلاحق گلگت بلتستان کا ہے،نوازشریف نےگلگت کوصوبہ بنانےکیلئےآئینی اصلاحات پر کام کیا،گلگت بلتستان کاآئینی حق نوازشریف دلائیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نےگلگت بلتستان کے فنڈزروک لئے ،نعرہ لگ چکا ہے، مک گیا تیراشو نیازی، گو نیازی گونیازی،وزیراعظم جس طرح آیا، اسی طرح جائے گا، کچھ ایسے لوگ یہاں آئے ہیں جو منہ کھولتے ہیں تو ان کے منہ سے گند نکلتا ہے، خوشی ہے کہ عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا، گیدڑ صرف وعدے کرتا ہے جبکہ شیر وعدے نبھاتا ہے۔
نائب صدر ن لیگ کا مزید کہناتھا کہ سلیکٹرز کوئی اور نہیں ہوسکتانمائندوں کو منتخب کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہو، چاہے کچھ ہوجائے حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو نہیں خرید سکتی،نوازشریف ہی گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق دے سکتے ہیں، موجودہ جھوٹی حکومت آپ کو حقوق نہیں دے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان شیروں کی سرزمین ہے،گلگت بلتستان میں کسی گیدڑکی گنجائش نہیں ،گیدڑبھاگ جاتاہے جب شیرکھڑارہتاہے،لوٹوں کوووٹ نہیں دیا،لوٹوں کی جگہ ایوانوں میں نہیں ،انسان کا اصل چہرہ زبان کےپردےکےپیچھےچھپاہوتاہے،جوخواتین کااحترام نہیں کرتےکیاان کوووٹ دیں گے،آج پوراپاکستان جعلی حکومت کوبددعائیں دے رہا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔