'پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کاسونامی چل رہا ہے'
وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سونامی چل رہا ہے اورشبلی فراز کے سافٹ ویئر میں سندھ کی گندم پھنس گئی ہے۔
ناصر شاہ نے مزید کہا کہ ہم روز کہتے ہیں آٹا مہنگا پورے ملک میں ہے، اس کی وجہ پنجاب سے جادوگری کرکے گندم غائب کی گئی۔
انہوں نےکہاکہ وفاقی حکومت پنجاب سے کیوں نہیں پوچھتی کہ انہوں نے گندم کہاں کی؟سندھ حکومت نے سندھ میں آٹا قیمتوں کو کنٹرول کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ شبلی فراز صاحب آپ ٹیکسزکم کرو، پیٹرول کی قیمت کم کرو،بجلی سستی کرو قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ آپ آئی ایم ایف کاایجنڈابند کر کے عوام کی ایجنڈے کو اپناؤ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گندم کی پنجاب سے اسمگلنگ کو پی ٹی آئی حکومت روک نہیں سکتی۔آپ کے الزامات سندھ حکومت پر افسوس ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔