'سندھ حکومت کراچی کے ساتھ مسلسل زیادتی کررہی ہے'

مردم شماری اور شہری مسائل پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جماعت...
شائع 10 نومبر 2020 07:57pm

مردم شماری اور شہری مسائل پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جماعت اسلامی کے وفد نےملاقات کی۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں سندھ حکومت کراچی کےساتھ مسلسل زیادتی کررہی ہے۔شہر کودرپیش مسائل پر جب بھی شور مچایا جاتا تو وفاق خیراتی پیکیجز کا اعلان کردیتی ہے،مگر لگاتی کچھ نہیں۔ہم نے عوامی مفادات میں جو مطالبات رکھے ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مردم شماری اور شہری مسائل پر گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی سندھ دونوں کو مردم شماری اور شہر کے موجودہ مسائل سے آگاہ کرچکے ہیں۔ملاقات میں گورنر سندھ نے ہمارے موقف کی تائید بھی کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ کراچی والوں پر شب خون مارا جارہا ہے ، سندھ حکومت نے ان بارہ سالوں میں کراچی سمیت سندھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ریفرنڈم میں بھی کراچی کے شہریوں نے ہمارے نکات کی حمایت کی۔

حافظ نعیم الرحمن نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اب آڈٹ کرے کہ ان 35سالوں میں کس نے اس شہر کوکیا دیا۔جماعت اسلامی کا وفد اس سے قبل بھی وزیراعلی سندھ سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ملاقات کرچکا ہے۔