Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارت میں لاک ڈاؤن، بالی ووڈ ستارے کھیتی باڑی کرنے لگے

لاک ڈاؤن نے جہاں پوری دنیا میں لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا تھا...
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2020 08:50am

لاک ڈاؤن نے جہاں پوری دنیا میں لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا تھا ایسے میں بھارتی فلمی ستاروں نے اپنے وقت کو بہتر انداز میں گزارنے کے لیے باغبانی اور کھیتی باڑی کی طرف توجہ دی۔ جس کی وجہ سے پورے بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں نے اس جذبے کو پسند کیا ہے ۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی کھیتی باڑی کرتے ہوئے تصاویر نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے تھے ۔

سلمان خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ میں نے کھیتی باڑی کی ہے۔ مجھے جب بھی موقع ملتا ہے میں فارم پر جاتا ہوں، وہاں بلکل ایک مزدور کسان کی طرح ہی محنت کرتا ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوارن وقت بہت زیادہ تھا، میں نے بہت زیادہ کوشش کی ہے کہ اپنے آپ کو کھیتی باڑی کی طرف راغب کروں کیونکہ ہمارے ملک کی پہچان ہی زراعت ہے۔ انہوں نے اپنے فارم ہاؤس پر کھیتی باڑی کرنے کی تصاویر پر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی تھیں۔

اسی طرح سیف علی خان بھی اپنے صاحبزادے نواب تیمور علی خان کے ساتھ کھیتی باڑی کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ ان کی تصاویر کو چاہنے والوں بے حد پسند کیا ہے۔ خاص طور پر ان کے ساتھ تیمور خان کے مٹی سے پیار کی تصاویر کافی کیوٹ دکھائی دے رہی تھیں۔

جیکی شروف بھی باغبانی کے دلدادہ ہیں ۔ ان کی لاک ڈاؤن ہی نہیں اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

بالی ووڈ کے عظیم اداکار دھرمیندر بھی کھیتی باڑی کے دلدادہ ہیں۔ ان کی بھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ مجھے پچپن سے ہی کھیتی باڑی اور باغبانی کا شوق تھا۔

بالی ووڈ کے ایک اور اداکار نواز الدین صدیقی کا تعلق بھی دیہاتی ماحول سے ہے اور وہ کھیتی باڑی، باغبانی کو بھی پسند کرتے ہیں۔

بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ روبینہ دلیکن لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ہماچل پردیش والے گھر کے لان میں باغبانی کرتی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div