پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید33اموات،2,050 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2020 02:24pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 7,193 ہوگئی جبکہ مزید2,050 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد361,082ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,050 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3 لاکھ61ہزار082ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 56ہزار528ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ11ہزار 047افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں42ہزار615،اسلام آباد میں24ہزار444،بلوچستان میں16ہزار449 ،گلگت بلتستان میں4461اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے5538کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،خطرناک وائرس کورونا کی دوسری شدید لہر آنے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ اموات آج ریکارڈ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید33مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7193ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2751افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2492،خیبرپختونخوا میں 1315،اسلام آباد میں260،بلوچستان میں156اور گلگت بلتستان میں 93اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث126 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ29ہزار055 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,447مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,010افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ24ہزار834مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران29ہزار378کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2050افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 49لاکھ79ہزار939افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔