چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے...
شائع 17 نومبر 2020 09:45am

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی اعتراض ہے تو پریس کانفرنس کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیں، بلاول بھٹو الیکشن کمیشن آئیں، تمام پوسٹل بیلٹ امیدواروں کے سامنے کھلیں گے۔

راجا شہباز خان نے مزید کہا کہ ہم نے تاریخی کامیاب الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا، مردوں اور خواتین کا ٹرن آوٹ غیر معمولی تھا، عوام نےالیکشن کو تہوار کے مطابق منایا،52دنوں میں کوئی امن وامان کاواقعہ رونما نہیں ہوا،انتخابی عمل بھی پر امن طریقے سے مکمل ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سردموسم اوربرفباری کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی، رات ڈھائی بجے تک پولنگ جاری رہی، ووٹ کو ضائع ہونے سے بچایا، فارم 45 مکمل کرکے نتیجہ جاری کیا جائے گا،کسی پولنگ ایجنٹ نے اختلافی نوٹ نہیں لکھا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے ن لیگ کے رہنماءاحسن اقبال کو دھاندلی ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ جھوٹے پر خدا کی لعنت ہے۔