وزیراعظم انتخابی اصلاحات کے بارے میں آج قوم سے اظہارخیال کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کے بارے میں آج ...
شائع 17 نومبر 2020 02:05pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کے بارے میں آج قوم سے اظہارخیال کریں گے،قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان انتخابی عمل کوشفاف بنانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم آج قوم سے اظہارخیال کریں گے،عمران خان مجوزہ نئے انتخابی اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات اورآئینی ترامیم سے متعلق حکومت نے ہوم ورک مکمل کرلیا، قوم کو انتخابی اصلاحات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ریفارمزکمیٹی کے ارکان، وفاقی وزراء اور قانونی ٹیم بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کا طریقہ بھی وضع کیا جائے گا،سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات کا طریقہ کار بھی بتایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی وصوبائی اسمبلیوں اوربلدیاتی انتخابات کا طریقہ وضع کریں گے،اوورسز پاکستانیوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج ،پریزائڈنگ آفیسر اور ریٹرننگ آفسرز کی ذمہ داریاں بھی بتائی جائیں گی ،انتخابی اصلاحات کیلئے قانون سازی اورآئینی تقاضوں پربھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو31 جنوری تک سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔