موٹروے زیادتی کیس: عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیج دیا

لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں موٹروے خاتون زیادتی کیس پر...
شائع 17 نومبر 2020 06:59pm

لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت میں موٹروے خاتون زیادتی کیس پر سماعت کی۔عدالت نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم عابد ملہی کو14ہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔