سندھ : تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہ کرنیکا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہ...
شائع 17 نومبر 2020 08:00pm

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

جوں جوں کیسز بڑھنے لگے سندھ سرکار کی تشویش کم ہونے لگی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی کافی تعطیلات ہوچکی ہیں ۔ لہذا اس بار تعطیلات نہیں کی جائیں گی۔

پہلی لہر میں جب چند ہی کیسز سامنے آئے تھے ۔ تو سندھ حکومت نے سب سے پہلے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی فیصلے کو جلد بازی قرار دیا تھا۔

ماہرین اس بار صورتحال کو پہلے سے زیادہ خطرناک قرار دے رہے ہیں لیکن سندھ سرکار صرف اور صرف اطمینان کا اظہار کرتی اور وزیر تعلیم گلگت میں چھٹیاں گزارتےنظر آرہے ہیں۔