پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت العاالمین

پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت العاالمین ﷺ کے حوالے سے...
شائع 17 نومبر 2020 08:03pm

پنجاب حکومت کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت العاالمین ﷺ کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پہلی نشست میں معروف شعراٗ نے نعتیہ اشعار پیش کر کےعقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں عثمان بزدار کی زیرصدارت سیرت النبیﷺ کے حوالے سے منعقدہ نشست میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر راجہ بشارت، معروف شعراٗ امجد اسلام امجد، فرحت عباس، عباس تابش اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شان رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں مقررین نے سیرت طیبہ پر روشی ڈالی جبکہ بعض شعراٗ نے اپنا کلام ترنم کے ساتھ پیش کرکے شان رسالت ﷺ میں عقیدت کا اظہار کیا۔