ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

ڈالر کی قیمت میں دس روپے کمی کے باوجود اشیائے خوراک سمیت بیشتر...
شائع 17 نومبر 2020 08:05pm

ڈالر کی قیمت میں دس روپے کمی کے باوجود اشیائے خوراک سمیت بیشتر اشیا کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔

درآمدی بل تو کم ہوگیا، لیکن عوام کے لئے مہنگائی میں کوئی کمی نہ آئی۔

ڈالر مہنگا تو سب مہنگا لیکن ڈالر سستا ہوا تو کسی چیز کی قیمت کم نہ ہوئی۔

درآمدی بل کم ہوگیا لیکن دودھ، گھی تیل، ڈائپر، ادویات، کاسمیٹیکس اور موبائل فون سستے نہ ہوسکے۔

کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرید قریشی کے مطابق کمپنیز سے ہی مال مہنگا آرہا ہے، سستا کیسے بیچیں۔

رواں سال اگست میں ڈالر کی قیمت ایک سو اڑسٹھ روپے سے بھی اوپر تھی جو آج دس روپے کم ہوچکی ہے۔