Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ٹرمپ نے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ کو بر طرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سیکیورٹی کے ملکی سربراہ کرسٹوفر...
شائع 18 نومبر 2020 09:19pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر سیکیورٹی کے ملکی سربراہ کرسٹوفر کریبس کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کریبس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انتخابات میں فراڈ کے الزامات کی مخالفت کی تھی۔

ٹرمپ کی طرف سے جاری کی گئی ٹویٹ میں کہا گيا کہ کریبس کو فوری طور پر اس ذمہ داری سے الگ کر دیا گیا ہے۔

امریکی داخلی سلامتی کی وزارت کےايک حصے کےطورپرکام کرنےوالی سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے تین نومبر کو ہونے والے انتخابات کو امریکی تاریخ کے محفوظ ترین انتخابات قرار دیا تھا۔

ٹرمپ ابھی تک جو بائیڈن کے مقابلے میں انتخابی شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div