Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا بڑھتا زور

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا بڑھتا زور لاکھوں طلبا کی...
شائع 21 نومبر 2020 08:59am

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کا بڑھتا زور لاکھوں طلبا کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔ والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے ڈرنے لگے ہیں۔ کہتے ہیں اس وقت سب سے ضروری بچوں کی حفاظت ہے۔

والدین اور بچے شدید خوف کا شکار ہیں۔ اسکول بھیجیں یا نہیں؟ بڑھتے کیسز والدین کی پریشانی بھی بڑھا رہے ہیں۔

والدین کہتے ہیں اس وقت سب سے ضروری بچوں کی حفاظت ہے۔ من کے سچے بچے بھی بول اٹھے کہ وائرس سے ڈر لگتا ہے۔ بڑوں کی طرح احتیاط کرنا بھی آسان نہیں۔

وائرس کے پھیلاؤ کے بعد حکومت نے لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکنے کیلئے جلسوں پر پابندی لگائی، سینما بند کئے، مزار جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

مگر روز اسکول جانے والے لاکھوں بچوں کے حوالے سے گومگو کی پالیسی نے کئی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div