Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کررہی ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست...
شائع 21 نومبر 2020 12:22pm

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران سخت لاک داؤن کے خواہش مند اور ہماری پالیسیوں پر تنقید کرنے والے پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکےعوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کر رہے ہیں ، یہ جلسہ ایسے وقت کیا جارہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اتوار کو پشاور میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے ، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر اہم اپوزیشن رہنما بھی خطاب کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div