Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

موجودہ حکومت 6 ماہ بھی رہ گئی تو لوگ بھوک سے مارے جائیں گے، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے موجودہ حکومت کو کورونا...
شائع 21 نومبر 2020 12:31pm

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے موجودہ حکومت کو کورونا قرار دیتے ہوٸے کہا ہے کہ اگر یہ 6 ماہ رہ گٸے تو لوگ بھوک سے مارے جاٸیں گے۔

لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ ملک میں کورونا سے اموات دو فیصد ہیں جبکہ حکومتی کورونا سے سو فیصد۔ ان سب کی شکلیں دیکھ لیں یہ کورونا نظر آتے ہیں، حکومتی کورونا آٹا چینی کھا گیا۔ عوام حکومتی کورونا کے خلاف باہر نکلیں اگر یہ 6 ماہ رہ گٸے تو ملک کو کھا جاٸیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف تحریک اس سے پوچھ کر نہیں چلا رہے ۔ پشاور جلسہ ہر صورت ہو گا ہمیں حکومتی اجازت کی ضرورت نہیں۔ تحریک کا اگلا مرحلہ کتنا سخت ہوگا اور اس میں کی آپشن استعمال کیے جاٸیں گے یہ پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی، رانا ثنااللہ نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف نے ان ی گاڑی سے پرسنل بیگ نکلا جس میں صرف کپڑے تھے۔ عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوٸے وکلا کو فرد جرم پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div