علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز ...
شائع 21 نومبر 2020 02:31pm

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور دعا سے قبل جماعت کے نئے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔

علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے جو کہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی ، یتیم خانہ چوک سے ان کے جسد خاکی کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہو چکا تھا۔