Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا کی بات کررہے ہیں'

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں،شکر...
شائع 21 نومبر 2020 06:41pm

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں،شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا،جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا کی صدائیں لگانے لگے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نےمزید کہا کہ اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی،جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خان کو تیور دکھائے تو انہیں کورونا یاد آگیا، کیا کورونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں، جس تصویرمیں دیکھو، عمران خان بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کورونا ایس او پی کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div