Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پشاور: پی ڈی ایم جلسے میں ایک دن

پی ڈی ایم کے پشاور میں سیاسی پاور شو میں صرف ایک دن رہ گیا۔...
شائع 21 نومبر 2020 06:46pm

پی ڈی ایم کے پشاور میں سیاسی پاور شو میں صرف ایک دن رہ گیا۔

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ڈی ایم کل پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، ن لیگ کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کے لیے اجازت نا دینے کو مسترد کردیا کہتے ہیں کہ جلسے کے لیے ان کی اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم انہیں مانتے ہی نہیں۔

پی ڈی ایم کے کوارڈینیٹر عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ جب بھی جلسہ ہوتا ہے انہیں ٹھریٹ الرٹ جاری کردیا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن وہ ڈرنے والے نہیں۔

پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری احمد کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جلسہ کسی صورت کینسل نہیں ہوگا اور نا ہی وہ حکومت کو کوئی این آر او دینگے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسہ منسوخ کرنا چاہیے۔

پی ڈی ایم کل پشاور کے کبوتر چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کی سیکورٹی پر پولیس کے ساڑھے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div