Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

آزاد کشمیر میں آج رات سے لاک ڈاون کا نفاذ

آزاد کشمیرمیں آج رات سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، احتیاط نہ کرنے کا...
شائع 21 نومبر 2020 08:40pm

آزاد کشمیرمیں آج رات سے لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، احتیاط نہ کرنے کا نتیجہ دوہفتے بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،تاہم ایک روزکی مہلت سے شہریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا ۔

اشیاء ضروریہ کی خریدوفروخت جاری ہے۔ آزاد کشمیرآج رات بارہ بجے لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

مارکیٹ اوربازارکے ساتھ لوگوں کی معمولات بھی محدود ہوجائینگے ، لاک ڈاؤن سے قبل بازاروں اورمرکیٹس میں رش بڑھ گیا ۔

شہری ضروریہ کی خریداری میں مصروف ہیں ، شہریوں کا ماننا ہے کہ مکمل کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

تاجر لاک ڈاؤن پر ناخوش ہیں کہتے کورونا کی پہلی لہر میں چھ ماہ کا لاک ڈاون برداشت کیا ،اب مزید ہمت نہیں رہی۔

شہری اشیاء ضروریہ توتاجروں معاشی سرگرمیاں بند ہونے پر پریشان ہیں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز اور احتیاط نہ کرنے کی ذمہ داری کوئی اٹھانے کو تیار نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div