Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی: کورونا،26 علاقوں میں اسمارٹ و مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون

کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے...
شائع 21 نومبر 2020 08:44pm

کورونا وائرس کے پھیلاو میں تیزی کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے چھبیس علاقوں میں اسمارٹ و مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ۔

ان علاقوں کو چودہ روز کیلیے سیل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی:ضلع وسطی کے26علاقوں میں14روز کیلئے لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے بعد عزیزآباد،علی آباد،کریم آباد،یاسین آباد کے علاقے بند رہیں گے، دستگیر،ناظم آباد،اصغرشاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹاؤن کے علاقے شامل ہیں۔

نارتھ کراچی،مسلم ٹاؤن،فردوس کالونی میں بھی لاک ڈاؤن 26علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن20نومبر سے 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

ضلع ویسٹ کے2علاقوں میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون گلشن معمار اور سرجانی ٹائون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ گڈاپ ٹائون کے 2علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div