Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل

آج پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو ہوگا۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی...
شائع 22 نومبر 2020 09:01am

آج پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو ہوگا۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئیں۔

پشاور میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اپوزیشن نے انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت جلسے کا اعلان کیا۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام بولے ہمیں اجازت کی کوئی ضرورت نہیں، حکومت کو مانتے ہی نہیں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری احمد کریم کنڈی نے کہا کچھ بھی ہوجائے جلسہ تو ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے وزرا نے جلسے میں تو رکاوٹ نہ ڈالنے کا عندیہ دیدیا لیکن ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ جلسے کے بعد کورونا کی صورتحال بگڑی تو ایکشن ہوگا۔

حکومت اور اپوزیشن کی تکرار میں خطرہ عوام کی زندگیوں کو ہے، جس کی ذمہ داری کوئی بھی لینے کو تیار نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div