Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ڈی ایم جلسے کرکےعوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جلسے...
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2020 12:15pm

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جلسے کرکےعوام کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے، کیسز ایسے ہی بڑھتے گئے تو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ مکمل لاک ڈاؤن ہونے پر نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہوگی۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرتشویشناک ہے۔ گزشتہ پندرہ دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

کراچی میں ایک سو اڑتالیس فیصد، لاہور میں ایک سو چودہ اور اسلام آباد میں پینسٹھ فیصد مریض وینٹی لیٹر پرمنتقل ہوچکے ہیں۔ پشاور اور ملتان میں بھی مریضوں کی تعداد دو سو فیصد تک اضافہ بڑھ چکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div