Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پشاور: جلسہ گاہ کے اطراف کی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند

پشاور میں انتظامیہ نے جلسہ گاہ جانے والے راستوں کو سیل کردیا،...
شائع 22 نومبر 2020 12:18pm

پشاور میں انتظامیہ نے جلسہ گاہ جانے والے راستوں کو سیل کردیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جلسہ گاہ کے اطراف موبائل فون سروس بھی بند ہے، جلسہ گاہ کے اطراف کی دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کرا دیئے گئے ہیں۔ موٹروے کو بھی جزوی طور پر سیل کیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پشاور میں پاور شو کر رہی ہے، جلسے سے پی ڈی ایم کے قائدین خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہر طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پرچموں کی بہار ہے، سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، چارہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ میں 115 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div