Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور جلسے پر حکومتی وزرا کی کڑی تنقید

پشاور جلسے پر حکومتی وزرا نے کڑی تنقید کی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ...
شائع 22 نومبر 2020 12:24pm

پشاور جلسے پر حکومتی وزرا نے کڑی تنقید کی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن دو کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔ سیاست اوراقتدار زندگی کے ساتھ ہیں، اگر زندگی چیلنج ہو جائے تو سیاست کیا ہونی؟ اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسےکرلیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟

شہباز گل نے بھی اپوزیشن پر کڑی تنقدی کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سب سخت ترین لاک ڈاؤن کے حامی تھے، آج جب کورونا کی وبا دوسرے فیز میں مزید جان لیوا ہو چکی ہے تو یہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے عوام کی جان کے درپے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div