Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور...
شائع 22 نومبر 2020 12:35pm

کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور گلشن معمار سے تین مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق تینوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزمان میں یاسین عرف ابوحنظلہ عرف قاری، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمد خالد عرف منصور عرف عمر شامل ہیں، دو ملزمان حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، ان کا مقصد کراچی میں تخریبی کارروائیاں کرنا تھا۔

ملزم یاسین قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، امریکن قونصلیٹ اور پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ریکی اور ویڈیو بنا چکا ہے۔

ترجمان کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی ملا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div