Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں

نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن)...
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2020 03:21pm

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں۔

حسین نواز کے مطابق آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں۔

اس حوالے سے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھی تصدیق کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے بیگم شمیم اختر کے انتقال کو بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو دادی کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری بتایا کہ بیگم شمیم اختر کی میت لاہور لائی جائے گی، ان کی تدفین پاکستان میں ہی ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div