Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گلگت بلتستان حلقہ 3 سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا

مظفرآباد:گلگت بلتستان حلقہ 3سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان...
شائع 23 نومبر 2020 09:18am

مظفرآباد:گلگت بلتستان حلقہ 3سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا،سہیل عباس نےسب سے زیادہ 6873ووٹ حاصل کئے،تمام پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی۔

گلگت میں موسم سرد ہونے کے باوجود خواتین اور مرد ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،انتخابی حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

جی بی اے 3کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ،جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس کامیاب قرار پائے انہوں نے 6873 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹراقبال نے 4678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ (ق) کے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع 4654 ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پیپلزپارٹی کےآفتاب حیدر3670ووٹ لے کرچوتھےنمبر پر رہے۔

پی ٹی آئی امیدوار سہیل عباس کی کامیابی پر تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان پارٹی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

جی بی اے 3میں پولنگ پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی نے مرحوم جعفرشاہ کی جگہ ان کے بیٹے سہیل عباس کوٹکٹ دیا تھا جبکہ ن لیگ نےذوالفقارعلی اور ق لیگ نےکیپٹن (ر)محمدشفیع کومیدان میں اتارا۔ پیپلزپارٹی کےصوبائی نائب صدر آفتاب حیدر اس حلقےسے امیدوار تھے اور سابق وزیر تعمیرات محمد اقبال بھی آزاد امیدوارکی حیثیت سے مقابلے میں شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کیلئے 73پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے، جن میں مردوں کے31، خواتین کے35اور7مشترکہ پولنگ اسٹیشنز تھے، مجموعی طور پر ڈیڑھ سو پولنگ بوتھ بنائے گئے ، جن میں 81مردوں کیلئےجبکہ 69 خواتین کلئے مختص کئے گئے تھے، حلقہ نمبر3میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد41ہزار 360ہے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 22ہزار341 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 19 ہزار 19ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے 300 سے زائد امیدواروں نے 23 حلقوں کیلئے انتخابات میں حصہ لیا۔

تحریک انصاف نے 9 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ میدان مارا جبکہ 7 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے، اسی طرح پیپلزپارٹی کے 3، مسلم لیگ ن کے 2امیدوار بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، بعد ازاں 6 آزاد ارکان پی ٹی آئی قافلے میں شامل ہوگئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div