Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید34 اموات،2,756 نئے کیسزرپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 03:00pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 34زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 7,696 ہوگئی جبکہ مزید2,756 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد376,929ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,756نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3لاکھ76ہزار929ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 63ہزار329ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ14ہزار 508افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں44ہزار599،اسلام آباد میں27ہزار018،بلوچستان میں16ہزار810 ،گلگت بلتستان میں4542اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے6123کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید34مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7696 ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2829افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2861،خیبرپختونخوا میں 1327،اسلام آباد میں279،بلوچستان میں161اور گلگت بلتستان میں 95اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث144 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ38ہزار348 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,677مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,057افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ30ہزار885مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار929کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2756افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 52لاکھ16ہزار955افراد کے ٹیسٹ کے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div