Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا کے بڑھتے کیسز:تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 12:53pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظرتعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج ہوگا،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود پریس کانفرس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔

تعلیمی ادارے 2ماہ کیلئے بند کریں، پہلے پرائمری میں تعطیل کی جائیں پھردسمبرمیں مڈل اسکول کے حوالے سے غورکیا جائے ،دسمبروسط میں ہائرسیکنڈری اسکولزکی بندش کی جائے،وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرس میں تمام تجاویز پر غور کیا جارہاہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آریشن سینٹرمیں ہونے والے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء تعلیمی اداروں کے حوالے سے غور کررہے ، موسم سرما کی تعطیلات طویل کرنے اورمرحلہ واربندش کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو24نومبرسے31جنوری تک بند کرنے ،دوسری تجویز 24 نومبرسے پرائمری اسکولزبند کردیئے جائیں جبکہ تیسری تجویز میں 2 دسمبر سے مڈل اور15دسمبرسے ہائرسیکنڈری اسکولز کی بندش کی جائےگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div