Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مریم نواز کو دادی کے انتقال کی بروقت اطلاع کیوں نہ مل سکی؟

سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی والدہ...
شائع 23 نومبر 2020 11:56am

سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں، جس کی اطلاع گھنٹوں تاخیر سے مریم نواز کو ملی اور اب اس تاخیر کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ "میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاوں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ دادی کے انتقال کی خبر مجھے فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فورا لاہور کی لیے روانہ ہو گئی۔ میرے والد اور گھر والے بار بار رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں"۔

اس پروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر اُن کی فیملی اور پارٹی نے دینی تھی ،یہ حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div