Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت کا 26 نومبر سے ایک ماہ کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے باعث حکومت نے ملک...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 02:36pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26نومبر سے ایک ماہ کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا،جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 26 نومبرسے 24دسمبر تک ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،25 دسمبرسے10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وباء کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گاجبکہ صورتحال موافق ہونے پر11جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

شفقت محمود نے ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کھلے رہنےکا بتاتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں دسمبرمیں ہونے والے تمام امتحانات مؤخرکردیئے جو15جنوری کے بعد ہوں گے جبکہ بورڈ امتحانات مئی میں منعقد کرنے کی تجویزہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ضیاع کے ازالے کیلئے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا بھی بتایا ۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ جامعات اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند ہوں گے ،تمام کلاسز آن لائن ہوں گی،ہائیرایجوکیشن بھی آن لائن ہوگی ،یونیورسٹی ہوسٹل میں ایک تہائی طلبہ کا اجازت ہوگی تاہم لیب استعمال سے متعلق یونی ورسٹی فیصلہ کریں گی۔

وزرائے تعلیم کانفرنس کی ایک ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش

اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت وزرائےتعلیم کانفرنس میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوئی اور موسم سرما کی جلد اورمعمول سے زائد تعطیلات کی تجویزپرتبادلہ خیال ہوا۔

وزرائے تعلیم کانفرنس میں 25 نومبرسے 24 دسمبرتک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت آئندہ ایک ماہ کے دوران ہونے والے تمام امتحانات مؤخرکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزرائے تعلیم کانفرنس کی سفارشات این سی سی کے سامنے رکھی جائیں گی،این سی اوسی پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے 26 نومبر سے اسکولز بند کرنے کااعلان مسترد

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے وفاقی حکومت کی جانب سے 26 نومبر سے 24دسمبر تک اسکولز بند کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا ۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ اسکولزدوبارہ بند نہیں ہوں گے،کھلے رکھنےکا واضح اعلان ہو چکا ہے،مائیکرولاک ڈاؤن کاآپشن استعمال کیا جائے۔

وزرائے تعلیم نے خود اعتراف کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز SOPs پربھرپورعمل کر رہے ہیں گیلپ سروے کے مطابق87%والدین بچے سکولز بجھوانا چاہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div