Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 82فیصد رہی

اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں کورونا انتہائی کو پہنچ گیا ،تعلیمی...
شائع 23 نومبر 2020 12:39pm

اسلام آباد:تعلیمی اداروں میں کورونا انتہائی کو پہنچ گیا ،تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتےمیں مثبت کیسز کی شرح82 فیصد رہی ، یومیہ شرح 1.8فیصد سے بڑھ کر3.3 فیصد پرپہنچ گئی ، آج ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح 7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا مارننگ سیشن ہوا جس میں صوبائی وزرائےصحت اور تعلیم نے شرکت کی۔

شرکاء نے کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں مثبت کیسزکی شرح میں خطرناک حد تک اضافےپرتشویش کا اظہارکیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آج ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح 7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ، آزادکشمیر 11.45 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خیبرپختونخوا 9.85 ، سندھ 9.63 ،اسلام آباد 8.09 ، بلوچستان 7.73 ، گلگت 5.23 اورپنجاب میں 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں راولپنڈی،ملتان،لاہوراورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسزرپورٹ ہوئے ،سندھ میں کراچی اورحیدرآباد میں زیادہ متاثر ، خیبرپختونخوا میں پشاور،ایبٹ آباد اورسوات میں کیسز سب سے زیادہ جبکہ آزادکشمیر،گلگت اوراسلام آباد میں متاثرہ شہروں میں شامل ہے ۔

شرکاء کوبتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزکی شرح 1.8فیصد سے بڑھ کر3.3 فیصد ہوگئی،گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزکی شرح 82 فیصد رہی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div