Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست جمع

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 02:44pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہائی کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی گئی،درخواست میں 2ہفتے کی پیرول کی استدعا کی گئی ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہورکو جمع کرائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو اپنی والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کرنی ہے،درخواست میں 2ہفتے کی پیرول کی استدعا کی گئی ہے۔

شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں،جن سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ درخواست منظور ہونے کے بعد شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہائی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div