Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ایل او سی پرسیزفائر کی خلاف ورزی: بھارتی سینئرسفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

اسلام آباد:بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے...
شائع 23 نومبر 2020 02:40pm

اسلام آباد:بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ بن گئیں،پاکستان نے ایل او سی پرسیزفائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایل اوسی پرسیزفائر کی خلاف ورزی پرپاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکارکی دفترخارجہ طلبی ہوئی، پاکستان نے ایل اوسی پر سیز فائرکی خلاف ورزی پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر 22 نومبرکوبلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں گیارہ شہری زخمی ہو گئے،بھارت رواں برس 2820 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کر چکا ہے،رواں برس بھارتی فائرنگ سے 26 شہادتیں اور 245 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے جبکہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div