Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر...
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2020 03:04pm

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کیلئےسلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے شہزاد عطا الہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ وہ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں ،ان کی ملز کسی قسم کی نادہندہ نہیں، ایف بی آر نے یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کی ریکوری کے 3نوٹس بھیجے ہیں، انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے الزام پر ان کی ملز کو آڈٹ کیلئےمنتخب کیا گیا ہے۔

قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائےاور ایف بی آر کے 16ستمبر،29ستمبر اور 22 اکتوبر کے نوٹس کالعدم قرار دیئے جائیں۔

عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کر کے ایف بی آر سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا، دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div