مسلم لیگ نون کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے پیرول پررہائی کی درخواست دیدی ہے ،نوازشریف کو ڈاکٹرز نے سفر سے منع کر دیاہے وہ پاکستان نہیں آ سکتے۔
ماڈل ٹاون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ڈی سی لاہور کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے دو ہفتوں کی پیرول پر رہائی کی درخواست دی ہے، پورے ملک سے لوگ تعزیت کےلئے آئیں گے اس لئے انہیں فی الفور رہاکیاجائے
عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ابھی فی الوقت جسد خاکی کا پاکستان آنا ممکن نہیں کاغذی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد آخری رسومات کا فیصلہ کیاجائےگا۔
Comments are closed on this story.