Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی ایس پی آر: فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیزالرحمن ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو کارروائی کرکے ناکام...
شائع 23 نومبر 2020 11:44pm

سکیورٹی فورسز نے ایک بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیر الرحمن عرف فدا ہلاک ہو گئے ۔ دہشتگردوں کا یہ نیٹ ورک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایات لے کر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ کے گاوں ٹنگی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیر الرحمن عرف فدا کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مطابق یہ دہشتگرد کراچی اور باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں ، نہتے شہریوں اور سرکاری حکام پر متعدد حملوں میں ملوث تھے ۔ دہشتگردوں کا یہ نیٹ ورک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہدایات لے کر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر زبیر باجوڑ اور گردو نواح کے علاقوں میں آپریشنل کمانڈر تھا ، کمانڈر عزیز الرحمن کی بیوی کراچی میں خواتین ونگ کو دیکھ رہی تھی ۔ کمانڈر عزیزالرحمن کی بیوی کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کے لئے متعدد انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے ۔

انیس نومبر کو دہشتگرد کمانڈر خلیل عرف یاسین سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں مارا گیا ۔ دہشتگرد کمانڈر خلیل باجوڑ کے علاقے منڈال میں خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھا ۔ دہشتگرد کمانڈر خلیل بارودی سرنگ کے حملوں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div