Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سندھ : تمام کاروباری مراکز صبح 6سے شام6بجے تک کھلیں گے،ہدایت نامہ جاری

کراچی : کوروناپھیلاؤکی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے...
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020 03:21pm

کراچی : کوروناپھیلاؤکی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے دفاتر،کاروباری مراکز،شادی ہال سمیت سنیما ہال،تھیٹر,کھیلوں کے مقامات اور مزارات کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا،تمام کاروباری مراکزصبح 6سےشام 6بجے تک کھلے رہیں گے ،گھروں میں شادی کی تقریب پرپابندی ہوگی جبکہ شادی ہالز میں صرف 200 مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا پھیلاؤکی روک تھام کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے ایس اوپی پیزپرعملدرآمد کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،جس کےمطابق تمام کاروباری سرگرمیاں صبح 6سے شام 6بجے تک ہوں گیں ،دفاترمیں 50فیصد عمل ہوگا،تمام ضروری سروس کے علاوہ دیگردفاترمیں جمعہ اور اتوارکی تعطیلات ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل اورریسٹورینٹ میں صرف آؤٹ ڈور ڈائنگ رات 10بجے تک ہوگی جبکہ گھروں میں شادی کی تقریب پرپابندی ہوگی ،گھروں سے باہرہونےوالی شادی کی تقریبات میں 200افرادتک شرکت کرسکیں گے،شادی کی تقریب رات 9 بجے تک ہوگی۔

اس کے علاوہ تمام سرکاری اورنجی دفاتروں سمیت عوامی مقامات پرماسک استعمال لازم ہوگاجبکہ کورونامریضوں کی تعدادمیں اضاف کے پیش نظر مزارات،کھیلوں کے مقامات،سنیما،تھیٹرکوبھی غیرمعینہ مددت تک کیلئے بندکردیاگیاہے۔

ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں بھی ایس اوپی بھرپورعمل درآمدکرایاجائے گا ۔

کورونا کی دوسری لہر : شادی ہال ، پبلک وپرائیویٹ آفس ، ریسٹورنٹس سے متعلق حکم نامہ جاری

جان لیوا کورونا وائرس نے اپنے حملے تیز کردیے لیکن عوام نے اس کے باوجود ایس او پیز کو فالو نہ کیا عوام کی کورونا کو لے کر غیر سنجیدگی اورسندھ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر حکومت نے وزارت داخلہ کی طرف سے کورونا کی روک تھام کلئےگ شادی ہال ، پبلک اور پرائیویٹ آفس ، ریسٹورنٹس سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا۔

تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے ،ماسک لگانا لازمی قرار دیا گیا نہیں تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عوام کا کہنا ہے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق ٹھیک فیصلہ لیا گیا اس پر عمل درآمد کریں گے۔

حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری اورنجی دفاتراورپبلک مقامات پرماسک پہنالازمی قرار دیا گیا ہے،بند جگہوں پرشادی کی تقریبات پرپابندی عائدکردی گئی ہے،50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پرکام کریں گے۔

تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی اگر حکم نامہ پر عمل درآمد نہ کیا توقانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div